LearnQuran Academy

Shaitan ki Chaal Baziyan

شیطان کی چال بازیاں

از قلم: مفتی محمد اسید

فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی

احادیث میں آتا ہے کہ شیطان انسان کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے

سب سے پہلے شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انسان کو ورغلا کر شرک میں مبتلا کرے

اگر وہ اس میں ناکام ہوتا ہے تو پھر کوشش ہوتی ہے کہ وہ بدعت میں مبتلا کرے

اگر اس میں بھی اس کو ذلت اٹھانی پڑے تو پھر کوشش کرتا ہے کہ کبیرہ گناہوں میں مبتلا کر دے

اگر انسان اس سے بھی بچ جاتا ہے تو شیطان کوشش کرتا ہے صغیرہ گناہوں میں انسان کو لگا دے

لیکن اگر انسان اس سے بھی بچ جاتا ہے تو پھر شیطان انسان کو مباح چیزوں کے اندر لگاتا ہے

گو کہ مباح چیزوں میں لگنے میں کوئی گناہ نہیں ہے لیکن نیک اعمال سے دور رکھتا ہے

لیکن اگر انسان اس کی اس چال کے میں بھی نہ آئے تو پھر ایسا طریقہ اختیار کرتا ہے کہ

جس سے تقریباً کوئی نہیں بچتا وہ یہ کہ آپ کو زیادہ اہم چیزوں سے نکال کر اہم چیزوں میں لگاتا ہے

مثال کے طور پر رات کے آخری پہر میں تہجد کی نماز پڑھنا سب سے اہم اور افضل عبادت ہے

لیکن اگر کوئی طالب علم ہے شیطان اس کو مطالعہ یا دیگر کسی کام میں مصروف رکھتا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو شیطان کی چال بازیوں اور بہکاوے سے بچائے ۔