ربیع الاول کا پیغام
ربیع الاول جب بھی آتا ہے تو اپنے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد بھی لاتا ہے کیونکہ اسی مہینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور وفات دونوں ہیں۔
اب سوال یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد اور ان سے محبت کا کیا تقاضا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر مسلمان جو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے وہ اپنی زندگی کو سنت کے سانچے میں ڈھالے۔
دیکھیں دنیا کے سب سے کامیاب اور باعزت انسان کون تھے ؟
ہر مسلمان کا جواب ہوگا کہ وہ ہمارے اور آپ کے پیارے محبوب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو جو شخص بھی کامیاب ہونا چاہتا ہے خواہ دنیا کے اعتبار سے یا آخرت کے اعتبار سے اسے اپنی زندگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق کرنی پڑے گی۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں “لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ ” بیشک تمہارے لئے رسول اللہ بہترین آئڈیل ہیں اور اللہ تعالیٰ نے واضح اعلان کردیا کہ اگر تم میری محبت چاہتے ہو تو رسول اللہ کی اتباع کرو۔
،یہ بات تو سمجھ میں آگئی کہ سنت پر عمل کرنا ہے
اب سوال یہ ہے کہ سنت پر کیسے عمل کریں ؟
علماء اکرام نے اس کا آسان حل بتایا ہے، کہ متبع السنت شخص کے ساتھ اپنا تعلق جوڑیں ان شاءاللہ آپ بھی متبع سنت بن جائیں گے ۔
اسی طرح ہر شخص کو چاہئے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے اور دیکھے کہ آپ علیہ السلام نے اپنی زندگی کیسے گزاری اور اسی منھج پر اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کی جائے ۔
شروع میں کوتاہیاں ہوں گی کبھی آپ سنت پر عمل کرنا بھول جائیں یا کبھی سستی ہو جائے گی لیکن دوبارہ سے عزم کریں اور دو کام ضرور کریں؛
پہلا: ایک تو اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سنت کی اتباع کرنے والا بنائیں
دوسرا: سنت کا علم سیکھیں کیونکہ علم کے بعد عمل آتا ہے ۔
یہ پیغام جو ہر سال ربیع الاول لیکر آتا ہے کہ ہر کام سنت کے مطابق بنایا جائے
خواہ عبادت ہو، معاملات ہوں، یا معاشرت۔۔۔
الغرض ہر ایک کام میں سنت کی رعایت کی جائے
یہی ایک سچے محبت کرنے والے کی محبت کا تقاضا ہے۔